جنرل ساحر شمشاد کی مبارکباد

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد

ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے باوقار عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز فوج اور پوری قوم کیلئے فخر کی بات ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت، بے لوث قومی خدمت اور حالیہ کامیاب آپریشنز معرکہ حق، بنیان مرصوص میں فیصلہ سازی زبردست رہی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
جنرل ساحر شمشار نے کہا کہ آرمی چیف کی ترقی نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی سلامتی، دفاع اور استحکام کو نئی بلندیوں تک لے گئی ہے اور یہ مزید بلندیوں کی طرف جائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی بدستور جاری، مزید 23فلسطینی شہید