برطانیہ کا اسرائیل کیساتھ تجارتی مذاکرات

غزہ جارحیت:برطانیہ کا اسرائیل کیساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: برطانیہ نے غزہ پر مسلسل فوجی جارحیت اور فلسطینیوں کے بھوک سے مرنے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ نئے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم 2030 کے دوطرفہ روڈ میپ کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیں گے۔
وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ برطانیہ میں اسرائیلی سفیر تزیپی ہوٹوویلی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے جن سے غزہ کو بھیجی گئی امداد پر 11 ہفتوں کی پابندی پر احتجاج کیا جائے گا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی سفیر کو بتایا جائے گا کہ 11 ہفتوں کی یہ پابندی ظالمانہ اور ناقابل دفاع ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز کا تبادلہ درست قرار، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا