فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر

سوشل میڈیاپر’’ فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘ٹاپ ٹرینڈبن گیا

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ’’ فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل عہدے پر تقرری کر دی گئِی ہے، اور اس فیصلہ کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ’’ فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
فیلڈ مارشل عہدے کی تقرری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا ایک تانتا بندھ گیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عوام کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ، سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور اپنے سپہ سالار سے محبت کی عکاس ہے۔
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: گھر کا موبائل نمبر دینے پر نوجوان قتل