ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں دس بجے ہو گی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف اس کیس کی سماعت شاہ رخ ارجمند سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کریں گے۔ عدالتی عملے کی جانب سے عمران خان کی لیگل ٹیم کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت آج ہوگی۔
یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی آخری جیل سماعت فروری میں ہوئی تھی۔
