ایران کے یورینیم افزودگی کا حق

ایران کے یورینیم افزودگی کا حق تسلیم نہ کرنا بڑی غلطی ہے، خامنہ ای

ویب ڈیسک: امریکہ سے جوہری مذاکرات کے حوالے سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا کیساتھ جوہری مذاکرات سے کسی نتیجے کی توقع نہیں کی جا سکتی، ایران کے یورینیم افزودگی کا حق تسلیم نہ کرنا بڑی غلطی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ امریکا کیساتھ جوہری مذاکرات سے کسی نتیجے کی توقع نہیں کی جا سکتی، ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان یورینیم افزودگی کے معاملے پر تنازع جاری ہے۔
اس صورتحال میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات سے کوئی نتائج نکلیں گے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوگا، لیکن ایران کے یورینیم افزودگی کا حق تسلیم نہ کرنا بڑی غلطی ہے۔
یاد رہے ایران اور امریکا کے درمیان 12 اپریل سے عمان کی ثالثی میں 4 دور کے جوہری مذاکرات ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن پاکستان سمیت دنیا بھرمیں منایاجارہاہے