موٹر کار دریائے چترال میں جاگری

بونی سڑک پر موٹر کار دریائے چترال میں جاگری، تین افراد لاپتہ

ویب ڈیسک: چترال میں‌ تیز رفتاری کے باعث بونی سڑک پر موٹر کار دریائے چترال میں جاگری، کار میں سوار تین افراد لاپتہ ہو گئے ہیں.
عینی شاہدین کے مطابق پرئیت چترال سے چترال شہر آتے ہوئے تیزی کے باعث موٹر کار دریائے چترال میں جاگری ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں 3افراد میر حنیف ولد مہربان ولی ، اکرام اللہ اور اسم نامعلوم ساکنان پرئیت سوار تھے جوکہ لاپتہ ہیں۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوغذی پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اور مقامی تیراکوں نے گاڑی کو دریا سے نکال لیا ، تاہم دریا میں لاپتہ افراد کا کوئی پتہ نہ چل سکا، ان کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ نے اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا