ویب ڈیسک: سکینڈل پر سکینڈل، کوہستان میں 21ارب روپے سے زائد بے قاعدگیوں کا انکشاف ، معاملات مزید پیچیدہ ہو گئے .
تفصیلات کے مطابق کوہستان میں21ارب روپے سے زائد بے قاعدگیوں کا انکشار ہوا ہے، سپیشل آڈٹ کے دوران 21ارب روپے سے زائد بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا، ڈی جی آڈٹ کے مطابق سال 24-2023 کے کوہستان سپیشل آڈٹ کے دوران 21 ارب 30 کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔
آڈیٹر جنرل نے کوہستان میں صرف محمکہ بلدیات کے ترقیاتی کاموں کا آڈٹ کیا ہے، آڈیٹر جنرل نے مالاکنڈ ڈویژن میں چھ ارب روپے کی بے قاعدگیوں کی بھی نشاندہی کی ہے، ڈی جی آڈٹ کے مطابق سوات میں محکمہ بلدیات میں 4 ارب 30 کروڑ،بونیر میں 3 کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں، صوابی میں 56 کروڑ،مردان میں 58 کروڑ اور 8 لاکھ کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں، باجوڑ کے اے ڈی لوکل گورنمنٹ میں 24 کروڑ کی بے قاعدگیاں آڈٹ کے دوران رپورٹ ہوئی ہیں۔
سکینڈل پر سکینڈل، کوہستان میں 21ارب روپے سے زائد بے قاعدگیوں کا انکشاف ، معاملات مزید پیچیدہ ہو گئے .
