ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم میں اراضِ تنازعہ پر فائرنگ واقعہ کے دوران 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعات کے مطابق پہاڑی علاقہ سرخابی موڑہ بانڈہ میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ ہوئی ہے، اس دوران گولی لگنے سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کی۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ریسکیو ٹیم نے انہیں ایم ایم سی منتقل کر دیا۔
