ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں نیوسبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 2اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا، اور اس کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کمبے سے نیچے گر گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو سبزی منڈی کی بجلی سپلائی ٹرانسفارمر گرنے سے منقطع ہو گئی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے قریبی دکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ ضلع بنوں میں نیوسبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 2اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
