ویب ڈیسک: پاکستان سے عبرت ناک شکست کھانے پر مودی سرکار اپنے ہی لوگوں پر ظلم کرنے لگی، جاسوسی کے الزامات پر متعدد گرفتار کر کے پابند سلاسل کر لئے گئے۔
آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرنے لگی، مودی سرکار اپنے ہی لوگوں پر ظلم کرنے لگی، اور اپنے لوگوں پر جاسوسی کے الزامات لگا کر گرفتاریوں کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
گورداسپور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کی ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اپنے ہی عوام کی گرفتاری مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے ۔
اپنی ناکامیوں پر اٹھنے والے سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے بھارتی یوٹیوبرز اور ویلاگر مودی سرکار کے نشانے پر آ گئے، گورداسپور میں دو افراد "آپریشن سندور” سے متعلق معلومات پاکستان کو دینے کے الزام میں گرفتار کئے گئے۔
دوسری طرف پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے والی بھارتی ویلاگر جیوتی ملہوترا کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، اس سلسلے میں سیاسی تجزیہ کار کہتے ہیں دفاعی ناکامیوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر مودی سرکار اپنی نااہلی اور بدترین پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
