ویب ڈیسک: سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں، ڈیلرز اور سہولت کاروں کیخلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اس دوران سعود خان گنڈاپور پراوینشل انچارج بیورو آف اینٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن کے زیر نگرانی ایکسائز اینٹیلیجنس کی کاروائی کی گئی۔
اس دوران کوہاٹ روڈ پر خاتون سمگلر کے زریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ اس دوران خاتون سمگلر کے بیگ سے 19200 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ منشیات فروشوں، ڈیلرز اور سہولت کاروں کیخلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں.
