ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی دباو نظر انداز کرتے ہوئے صیہونیوں نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں اور صاف صاف کہہ دیا کہ برطانیہ ہماری مخالفت میں اپنی معیشت تباہ کرنا چاہتا ہے، اگر ایسا ہے تو ان کی مرضی۔
غزہ میں وحشیانہ مظالم پر اقوام عالم کی مذمت کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے بھی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، برطانیہ کی طرف سے آزادانہ تجارتی معاہدے کی بات چیت معطل کرنے کےاعلان پر اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھِ دو ٹوک موقف اپنایا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانیہ ہماری مخالفت میں اپنی معیشت تباہ کرنا چاہتا ہے، تو یہ اس کی مرضی ہے، ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی دباؤ اسرائیل کو اس کے مقاصد کے حصول سے نہیں روک سکتا۔
