مودی سرکار میں اقلیتوں بالخصوص سکھوں

مودی سرکار میں اقلیتوں بالخصوص سکھوں اور مسلمانوں کا جینا محال ہو گیا

ویب ڈیسک: مودی سرکار میں اقلیتوں بالخصوص سکھوں اور مسلمانوں کا جینا محال ہو تا جا رہا ہے، اور اب تو مودی سرکار سکھ دشمنی پر اتر آئِے، اور اس کے ساتھ ساتھ کرتارپور راہداری بند کرنے سمیت ان پر جاسوسی کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔
سکھوں پر مودی سرکار کا سفاکانہ کریک ڈاؤن مزید تیز ہو گیا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی سرکار میں اقلیتوں بالخصوص سکھوں اور مسلمانوں کا جینا محال ہوتا جا رہا ہے۔
حالیہ واقعات میں 6 سکھ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں، مودی حکومت کے بڑھتے ہوئے متصبانہ رویے کے خلاف سکھ برادری کا اظہار تشویش بڑھنے لگا ہ ے۔
سکھ رہنما گیانی کلدیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ کرتارپور بندش سکھوں کے مذہبی و سیاسی حقوق پر حملہ ہے، مودی حکومت مذہب کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔

مزید پڑھیں:  چالیس چوروں کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ ہمیں منظور نہیں،احمد کریم کنڈی