سی پیک منصوبے کو افغانستان تک

سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

ویب ڈیسک: سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق، تینوں وزرائے خارجہ میں خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق ہوا ہے، بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی ہم منصب کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں تینوں ممالک کے ورزائے خارجہ نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ نے خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر بھی باہمی اتفاق پایا گیا۔ یاد رہے کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا 6 واں اجلاس کابل میں منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں راہزنوں کا راج ، حیات آباد میں دن دیہاڑے ماں بیٹے کو لوٹ لیا گیا