امریکی سینیٹ کمیٹی میں فلسطینیوں کی

امریکی سینیٹ کمیٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: امریکی سینیٹ کمیٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، اس کے ساتھ ہی اسرائیلی بربریت روکنے کیلئے بھی اوازیں اٹھنے لگیں۔
امریکی سینیٹ کمیٹی میں فلسطینیون کی نسل کشی روکنے اور اسرائیلی جارحیت کو بریک لگانے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے امریکی سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے دوران غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
نو ڈالر ٹو اسرائیل کی ٹی شرٹ پہنے شخص نے وزیر خارجہ کے بیان کے دوران اٹھ کر نسل کُشی بند کرو کا مطالبہ کیا، جس پر سکیورٹی نے احتجاج کرنے والے شخص کو باہر نکال دیا۔

مزید پڑھیں:  حجاج کرام کی واپسی شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی