جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل

نوشہرہ: جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا، اور اس کے ساتھ ساتھ بھارت کو دھول چٹانے پر نوشہرہ کے شہری خوشی سے جھوم اٹھے اور جہاں ایک طرف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دے رہے ہیں، وہیں ملکی دفاع پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا جا رہا ہے۔
نوشہرہ کے ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبارک باد پیش کی اور خراج تحسین پیش کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ مودی سرکا آئندہ سوچ سمجھ پر پاکستان کی جانب دیکھے گا، آرمی چیف اس سے بھی بڑے اعزاز کے حق دار تھے، پاک فوج کے سربراہ کی بہادری سے آج دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔

مزید پڑھیں:  ایران اسرائیل جنگ: پاکستان سے روس جانے والی ٹرین کی روانگی منسوخ