فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر تقریب

ویب ڈیسک: جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی، پروقار موقع پر فیلڈ مارشل نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی، اس پروقار تقریب میں انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، پاکستان کی مسلح افواج اور خاص طور پر سول اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور سابق فوجیوں کے نام کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف نے اس موقع پر کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے، خاص طور پر ان شہداء کو جو پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولاد کی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔

مزید پڑھیں:  ایران کا آبنائے ہرمز بند اور امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان