فیلڈمارشل عہدہ ملنے پر پاکستان تحریک

جنرل عاصم منیر کو فیلڈمارشل عہدہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کی مبارکباد

ویب ڈیسک: پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈمارشل عہدہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کی مبارکباد، اس حکومتی فیصلہ کو خوش آئند قرار دیدیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈمارشل عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے منصب پر فائز کرنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے، موجودہ صورتحال میں سپہ سالار نے بھارت کے خلاف کشیدگی کے تناظر میں بہترین حکمتِ عملی اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بھارت کے خلاف جس پیشہ ورانہ انداز میں دفاعی حکمت عملی اپنائی، وہ قابلِ تحسین ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے کردار پر فخر کرتی ہے اور دشمن کو مؤثر انداز میں جواب دینے پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں:  مذاکرات کا عمل محض وقت حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے، عباس عراقچی