اپگریڈیشن اور سروس سٹرکچر کی بحالی

پشاور، اپگریڈیشن اور سروس سٹرکچر کی بحالی کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کی اس تپتی گرمی میں اپگریڈیشن اور سروس سٹرکچر کی بحالی کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز پھر سڑکوں پر آ گئی ہیں، اور صوبے بھر سے خواتین نے پشاور اسمبلی چوک میں احتجاج کیا۔
مظاہرین نے اس دوران اپگریڈیشن اور سروس سٹرکچر کی بحالی سمیت کنونس الاؤنس و دیگر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کورونا، پولیو اور دیگر ہر ایمرجنسی میں ہم فرنٹ لائن پر کام کرتی ہیں، مگر ہمارے جائز مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی اپ گریڈیشن اور تنخواہوں میں بہتری سمیت تمام حقوق فوری طور پر دیے جائیں، مظاہرین نے اعلان کیا کہ ان کے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ خواتین کارکنان نے سخت گرمی کے باوجود احتجاج جاری رکھا اور کہا کہ ان کی مشکلات کو حکومت محسوس نہیں کر رہی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ نے ایم ٹی آئی اپیلیٹ ٹریبونل کے دو ممبران کو برطرف کردیا