فیلڈمارشل عاصم منیر آج کوئٹہ

وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے

ویب ڈیسک: خضدار دھماکہ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے، اس دوران وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے.
خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دھشتگردوں کی جانب سے سکول کی بچیوں اور اساتذہ پر حملے کے حوالے سے وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کو ہنگامی دورہ کے دوران بریفنگ بھی دی جائے گی، جبکہ دورہ کے دوران پاک فوج کے سربراہ کے اعزاز میں آج شام ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب موخر کر دی گئی.
یاد رہےکہ خضدار میں سکول وین پر دہشتگردوں کی جانب سے دھماکہ کیا گیا جس سے 6 قیمتی جانیں‌ضائع ہو گئیں، جن میں بچے اور اساتذہ شامل تھے، جبکہ 43 بچے اس واقعے میں‌زخمی بھی ہوئے ہیں. اس وجہ سے خضدار دھماکہ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا دورہ کرینگے.

مزید پڑھیں:  لائردیر: تالاش بائی پاس کیلئے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ