وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کوئٹہ

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی جانب سے سکول کی بچیوں اور اساتذہ پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب کو خضدار میں اندوہناک حملے کی وجہ سے انہی کی درخواست پر موخر کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ: ماموند میں فائرنگ واقعہ کے دوران پولیس اہلکار شہید