ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک: وزارت مذہبی امور کی جانب سے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاگیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔
اسی طرح تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔
27مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحی 6جون جبکہ27مئی کو ذوالحج کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید 7 جون کو ہوگی۔
ماہر فلکیات نے ذوالحج کا چاند 28مئی کو نظر آنے اورملک میں عید الاضحی 7جون کو ہونے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47سائنسدانوں اور انجینئرز کو سول ایوارڈز عطا