ویب ڈیسک: ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ، فی تولہ سونے کی قیمت 6ہزار 600روپے کے اضافے سے 3لاکھ 49ہزار 400روپے ہو گئی ۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 66ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 310ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 49 ہزار 400روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 659 روپے بڑھ کر 2لاکھ 99ہزار 554روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 56روپے کے اضافے سے 3ہزار 466روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 48روپے کے اضافے سے 2ہزار 971روپے کی سطح پر آگئی۔
