ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے

بھارت کی اشتعال انگیزیاں،ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

ویب ڈیسک: بھارت کی اشتعال انگیزیاں بدستور جاری ،ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے 24گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ سفارتی محاذ پر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ناظم الامور کو آج باضابطہ طور پر بھارتی وزارت خارجہ میں طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔
بھارت نے اہلکار پر غیر سفارتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن یا دفتر خارجہ کی جانب سے تاحال اس پیش رفت پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی جانب سے اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  جلاوطن ایرانی شہزادے رضا پہلوی کی اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ملاقات