سینیٹر ایمل ولی کا تحریک استحقاق

سینیٹر ایمل ولی کا چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
اپنے بیان میں مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے چیئرمین پی ٹی اے کی بدتمیزی قابل برداشت نہیں ، یقینی بنائوں گا کہ چیئرمین پی ٹی اے کو منصب سے ہٹایا جائے ۔
ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے عوامی نوکر اور ہم عوامی نمائندے ہیں ،مجھے اپنے دادا نے سکھایا ہے کہ جیسا منہ ویسا ہی تھپڑ ۔
ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق پیش کرنے کا اعلان بھی کیا ہے ۔
واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کی سگریٹ پینے کا الزام لگایا تھا ۔
چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے الزام لگانے کے بعد سینیٹر ایمل ولی خان اور چیئرمین پی ٹی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی ۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بعد ازاں غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ایمل ولی خان سے معذرت بھی کی تھی ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج ، جی ٹی روڈ بلاک