:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں

پی ایس ایل :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں یونائیٹڈ کی ٹیم 210 رنز کے تعاقب میں 20 ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 44، رسی وین ڈر ڈوسین 35، کپتان شاداب خان 16، عماد وسیم 5، جیمی نیشم 1جبکہ نسیم شاہ اور ایلکس ہیلز بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوئے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے 3، محمد عامر اور فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد اور محمد وسیم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کیے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دنیش چندیمل 48رنز ناٹ آئوٹ بنا کر نمایاں رہے۔
فہیم اشرف 45، فن ایلن 41، اویشکا فرننڈو 32، رائلی روسو 16، کپتان سعود شکیل152 اور حسن نواز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  حجاج کرام کی واپسی شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی