ویب ڈیسک: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، اور اشتعال انگیزی عروج پر پہنط گئی، اب کی بار بھارت نے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا۔
تفصیلات کے مطا بق پاکستان سے شکست کھانے کے باوجود بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، اور کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ آٹھ مقام پر دریائے نیلم میں معمول سے 40 فیصد پانی کا دباؤ کم ہے، حالانکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کشن گنگا ڈیم سے پانی چھوڑا گیا تھا۔
بھارت آبی جارحیت کے منصوبے پر بدستور گامزن ہے حالانکہ اسے کچھ ہی دن ہوئے ہیں پاکستان سے شکست کھائے ہوئے، اس کے باوجود اشتعال انگیزی کا راسہ ترک نہیں کر رہا، ابھی کچھ روز قبل بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا تھا تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔
یاد رہے بھارت کی جانب سے 23 اپریل 2025ء کو پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے اعلان کے بعد چین نے مہمند ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی لاتے ہوئے اس اہم منصوبے کو تزویراتی اہمیت دے دی ہے۔
