100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے

اسرائیل نے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دیدی

ویب ڈیسک: غزہ کی صورتحال کو دیکھ کر عالمی سطح پر آوازیں بلند ہونے لگی ہیں، اس پر جہاں ایک طرف عارضی جنگ بندی پر اسرائیلی وزیراعظم آمادہ ہو گئے ہیں وہیں اسرائیل نے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دیدی۔
ذرائع کے مطابق عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دے دی، اور یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ اس نے یہ سب کچھ عالمی دباو پر کیا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ آٹا، بچوں کی خوراک اور طبی سازو سامان لے جانے والے امدادی ٹرک اجازت ملنے کے بعد اب غزہ کی پٹی میں داخل ہو سکیں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب تک ضرورت مند افراد تک کوئی امداد نہیں پہنچی، غزہ کے لوگ بھوک اور پیاس سے تڑپ رہے ہیں، بچے مر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی بھرپور کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، دو زخمی