ویب ڈیسک: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو نے خضدار صوبہ بلوچستان میں سکول کے بچوں کی بس پر دھماکہ اور بنوں سبزی منڈی چوکی پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، سکول بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کی انتہا ہے۔
قومی وطن پارٹی کے سیکرٹریٹ وطن کور پشاور سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انھوں نے خضدار واقعہ میں چارجاں بحق اور درجنوں زخمی ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے بنوں سبزی منڈی چوکی پر حملہ کے دوران دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر بھی رنج و غم کااظہار کیا اور کہا کہ قومی وطن پارٹی غم زدہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سکول بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کی انتہا ہے اور ایسا کرنے والے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشت گردی کے دونو ں واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں اور اس خدشہ کوکسی صورت رد نہیں کیا جاسکتا۔
