ویب ڈیسک: شمالی وزیر ستان ڈرون حملے کیخلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں قبائلی اضلاع میں امن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا، اور بچوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اطہار کیا گیا۔ پشاور پریس کلب کے باہر شمالی وزیرستان کے علاقے ہرمز میں ہونیوالے ڈرون حملے کیخلاف نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ میں شریک نوجوانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر جنگ ختم کرنے اور امن کے قیام کے مطالبات درج تھے، احتجاجی مظاہرے سے پارٹی کے صوبائی ترجمان جمال داوڑ نے خطاب کے دوران کہا کہ مصنوعی جنگوں میں ہمارے بچوں اور خواتین کی شہادتوں سمیت ہر قسم کا نقصان ہورہا ہے اور انکی فریاد سننے کی بجائے الٹا ان پر الزامات بھی لگائے جاتے ہیں۔
شمالی وزیرستان ڈرون حملے کیخلاف پشاور میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جنگ ختم کی جائے اور قبائلی اضلاع میں قیام امن کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔
