پشاور بھر میں چور سرگرم

پشاور بھر میں چور سرگرم، متعدد شہری نقدی و موٹرسائیکل سے محروم

ویب ڈیسک: پشاور بھر میں چور سرگرم ہو گئے، جس سے متعدد شہری نقدی و موٹرسائیکل سے محروم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا، کئی علاقوں میں شہریوں کو موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا ہے۔
تھانہ میرجانی شاہ پولیس کو مدعی عابد نے بتایا کہ زرگر آباد میں گھر کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر چلا گیا، واپس آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی جو چور لے گیا۔
تھانہ چمکنی پولیس کو عتیق الرحمان نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے مسکین آباد میں اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی تھی، جو ملزمان لے گئے۔ تھانہ فقیرآباد پولیس کو میر علی مہدی نے بتایا کہ حسن گڑھی زونگ ٹاور سے نامعلوم افراد 4 بیٹریاں چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ خزانہ پولیس کو یونس خان نے ر پورٹ کی کہ صفدر قلعہ چوک سے نامعلوم افراد نے اس کی موٹر سائیکل چوری کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت حبیب الرحمان اور امین اللہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں گرفتار کرلیاگیا، تھانہ ریگی پولیس کو مدعی محسن نے بتایاکہ وہ مال مویشی منڈی واقع لکرائی قبرستان میں تربوز فروخت کررہا تھا جہاں دو افراد اس کے ساتھ کھڑے ہوئے اور اس کی جیب سے 8700روپے نکال کر رفوچکر ہوگئے۔
اسی طرح تھانہ غربی پولیس نے قدرت خان کی رپورٹ پر بی آرٹی صدر میں ملزم حارث کو گرفتار کرلیا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مدعی کی جیب سے موبائل فون چوری کیا، جسے سیکورٹی گارڈ نے قابو کرلیا۔ تلاشی لینے پر اس سے موبائل فون اور رقم برآمدکی ، پولیس نے تمام واقعات کی مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
یاد رہے کہ ایک بار پھر سے پشاور بھر میں چور سرگرم ہو گئے ہیں، اور ان کی ان سرگرمیوں کی وجہ سے متعدد شہری نقدی و موٹرسائیکل سے محروم ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خٰیبرپختونخوا: ملازمین کو بعداز ریٹائرمنٹ پلاٹس دینے کیلئے فائونڈیشن قائم