بجلی چوروں کیخلاف کارروائی شروع

بجلی چوروں کیخلاف کارروائی شروع، 14کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے 14کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں بجلی چوری کی روک تھام ، کنڈا ختم کرنے اور پشاور الیکٹرک سپلائی کی ریکوری بہتر بنانے کیلئے انتظامی افسران کی سربراہی میں 14کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، جو روزانہ ضلع کے مختلف مقامات پر کارروائی کریں گی۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے بجلی چوری اور پیسکو کے بقایا جات کی وصولی کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ویلج ونیبر ہڈ سیکرٹریز، ممبران کونسل اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پیسکو کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بجلی چوری روکنے اور بقایا جات کی وصولی کو یقینی بنائیں۔
اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن کا مقصد بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرنا، کنڈا سسٹم ختم کرنا، اور پیسکو کے بقایا جات کی وصولی کو تیز کرنا ہے۔ ان کمیٹیوں کے سربراہان اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ہوں گے جبکہ پیسکو کے سب ڈویژنل افسران، پولیس افسران، پٹواری اور مقامی نمائندے بھی ان کمیٹیوں کا حصہ ہوں گے۔ صوبہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے 14کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن تقرریاں : سپیکر نے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار کردیا