ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے اسد قیصر کی 12 جون تک راہداری ضمانت منظور کر دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی ، اس موقع پر اسد قیصر وکیل سمیت عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسد قیصر کے خلاف 15 کیسز درج ہے جس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہے۔
عدالت کو وکیل نے مزید بتایا کہ اسد قیصر نے تمام کیسز میں درخواست دائر کی ہے، اس دوران عدالت نے اسد قیصر کی 12 جون تک راہداری ضمانت منظور یر لی، اس موقع پر عدالت نے کہا کہ اسد قیصر صوابی سے ممبر قومی اسمبلی ہے۔
