ویب ڈیسک: غزہ میں 90 امدادی ٹرک داخل ہو گئے جس پر اقوام متحدہ نے تصدیق کر دی، یہ پہلا موقع ہے کہ اس تعداد میں امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئَے ہوں۔
اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ کئی ہفتوں بعد پہلی بار غزہ میں 90 امدادی ٹرک داخل ہوئے ہیں، جن پر امدادی سامان روانہ کیا گیا تھا، یہ امداد کرم شالوم کراسنگ سے جمع کی گئی اور بدھ کے روز غزہ میں داخل کی گئی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفان دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جزوی اجازت ملنے کے تین دن بعد یہ امداد بھیجی گئی ہے۔ غزہ میں مارچ کے بعد یہ پہلی امدادی ترسیل ہے، جہاں انسانی بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے اور لاکھوں افراد خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں۔
