جیل ٹرائل 96 روز وقفہ

جی ایچ کیو حملہ کیس، جیل ٹرائل 96 روز وقفہ کے بعد دوبارہ شروع

ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس، جیل ٹرائل 96 روز وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہو گئے، تفصیلات کے مطابق 9 مئی 2023 کو ہونے والے جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی کارروائی 96 روز کے وقفے کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔
سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم بڑی ہال نما عدالت میں دن 11 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ سرکاری پراسیکیوٹر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے وکلا کو جیل ٹرائل سے متعلق پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے۔
عدالت کو سپریم کورٹ کا وہ حکمنامہ بھی موصول ہو چکا ہے جس میں سانحہ 9 مئی سے متعلق تمام مقدمات کا ٹرائل چار ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت انسداد دہشت گردی عدالت نے ہفتے میں تین یا چار دن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کیسز مقررہ مدت میں مکمل کیے جا سکیں۔ آج سے 9 مئی کے تمام کیسز پر چار ماہ کی عدالتی مدت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس، جیل ٹرائل 96 روز وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہو گئے.

مزید پڑھیں:  ایرانی حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کریں گے:اسرائیلی وزیردفاع