جعلی حکومت پولی گراف ٹیسٹ

جعلی حکومت پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج بھی جعلی بنا سکتی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پولی گرافکس ٹسٹ ان تمام افراد کی کرنی چاہئے جن کے بیرون ملک جائیدادیں ہیں، جعلی حکومت پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج بھی جعلی بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر خاموشی اختیار کرنے پر سب سے پہلے نواز شریف کا پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے، عوام نے عمران خان اور شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ 8 فروری 2024 کو کر دیا تھا۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں آ کر عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کیسے کر سکتی ہے؟ جعلی حکومت پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج بھی جعلی بنا سکتی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنانے والوں کا بھی پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے، پولی گراف ٹیسٹ کے ذریعے جعلی مقدمات کا سارا کچا چٹھا کھول جائیگا۔
صوبائی مشیر نے بتایا کہ جعلی راجکماری مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے، عمران خان کی بیرونِ ملک نہ کوئی جائیداد ہے، نہ ہی کوئی اور اثاثہ، جبکہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پہلے ہی صادق اور امین قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  احتجاجی تحریک کو اس بار سنبھالنا جعلی حکومت کے بس سے باہرہوگا، بیرسٹر سیف