ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بار پھر خطرے کا الارم بجا دیا گیا ہے، محکمہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی لوگوں کو اس حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ جنوبی اور وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرمی کا امکان ہے۔ دوسری طرف پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے، شدید گرم موسم کے باعث وسطی، جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، دوپہر کے بعد ساحلی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بعد از دوپہر بعضعلاقوں میںبارش ہو سکتی ہے۔
