اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے

اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی کی قرارداد سپینش پارلیمنٹ میں منظور

ویب ڈیسک: اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی کی قرارداد سپین کی پارلیمنٹ میں منظور کر لی گئی۔
سپین کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد کو 176 میں سے 171 ووٹ ملے، اس پیش کردہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی فوج کو مضبوط بنانے والی کوئی بھی چیز اسرائیل کو فروخت نہ کی جائے۔
یاد رہے اسرائیل کے غزہ میں مظالم انتہائی بڑھ چکے ہیں اور روزانہ بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، صیہونی فورسز کی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں خوراک اور ادویات کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، اس سلسلے میں نہ صرف عرب ممالک بلکہ یورپی ممالک سے بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: ملزم کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور