پی ٹی آئی کے 86 کارکنان

26نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26نومبر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں، اور ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورت کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 26نومبر احتجاج کے حوالے سے گرفتارپی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کیں۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکلا علی بخاری، سردار مصروف، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، علی بخاری کی کارکنان کے ضمانتی مچلکے کم کرنے کی استدعا منظور کرلی گئی۔ یاد رہے کہ ضمانتیں 10، 10 ہزار مچلکوں کی عوض منظور کر لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان: 205 خاندانوں میں 2کروڑ 10لاکھ کے چیکس تقسیم