ویب ڈیسک: بھارت میں ویسے ہی مسلمانوں کیخلاف زمین تنگ تھی، اب حالیہ جنگ میں ناکامی کے بعد مودی سرکار نے مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن شروع کر دیا۔
پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار کی معصوم بھارتی مسلمانوں کیخلاف کارروائیوں پر اتر آئے ہیں، آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے مودی سرکار کی مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر انکے گھروں پر مسلسل حملے کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حال ہی میں مودی سرکار نے ہزاروں مسلمان خاندانوں کو گھربدر اور انکے گھر مسمار کرنا شروع کر دیے، اس حوالے سے غیر ملکی ذرائع نے تفصیلی رپورٹ اور ویڈیو جاری کر دی ہے۔
غیرقانونی بنگلہ دیشی کا بہانہ بنا کر مودی سرکار نے مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران ان کے گھروں پر بلڈوزر چلانے شروع کر دیئے ہیں، نسل کشی کی جانب بڑھتا بھارت اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ ٹی آر ٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 7 ہزار سے زائد گھروں کو زبردستی خالی کرایا گیا، جن میں زیادہ تر مسلمان خاندان مقیم تھے، حیران کن طور پر انہی علاقوں میں موجود ہندوؤں کے مکانات کو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا، مودی سرکار کا یہ وار واضح مذہبی تعصب کی عکاسی ہے۔
