ویب ڈیسک: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی خوشی میں پاک فوج کے زیر اہتمام منایا جانے والا جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام، شائقین سمیت مہمانوں نے خوب انجوائے کیا۔
بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی خوشی میں پاک فوج کے زیرِ نگرانی جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا، جس کا فائنل وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں کھیلا گیا۔ ایونٹ میں گلگت بلتستان بھر سے مختلف ٹیموں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولو گراؤنڈ تماشائیوں سے بھر گیا اور انکا جوش و خروش دیدنی تھا۔
فائنل میچ سکردو اور کھنبری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، تاہم آخرکار کھنبری کی ٹیم نے فتح حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی۔
گورنر گلگت بلتستان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اور دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے، کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔ اس تقریب میں عوام کی غیر معمولی شرکت نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ یہاں کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
