بھارتی نوجوان نے مودی سرکار

پاکستان کیخلاف جارحیت: بھارتی نوجوان نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک: پاکستان کیخلاف جارحیت پر بھارتی نوجوان نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اور خوب دل کی بھڑاس نکالی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف بھارت کی کھلی جارحیت اورپاکستانی مسلح افواج کے منہ توڑ جواب پر بھارتی نوجوان سیخ پا ہیں، اور انہوں نے مودی سرکار کے پاکستان پر حملے کے فیصلے کو غیر منطقی اور غیر ضروری قرار دیدیا۔
پاکستان پر حملے کے بارے میں سوال پر بھارتی نوجوان لڑکی کا کہنا تھا کہ کیا ہم نے آپ کو کہا تھا یا ہم نے یہ مانگا تھا کہ پاکستان پر حملہ کردو، کیا پاکستان پر حملہ کرنے سے بہت ترقی کرلی ہے، آپ نے؟ ہمیں چاہئے اچھی یونیورسٹی، ہمیں چاہئے اچھے ہسپتال اور ہم نوجوانوں کو روزگار چاہئے۔
بھارتی لڑکی نے مودی سرکاری کی درگت بناتے ہوئے کہا کہ آپ کسانوں کے گھروں کے قریب منڈیاں قائم کریں تاکہ کسان ادھر ادھر نہ بھٹکے، آپ ہمارے کسانوں سے سستا مال لیکر بڑے بڑے مالز میں مہنگا کرکے بیچتے ہیں، ہمارا سارا پیسہ آپ کی جیب میں جاتا ہے مندر تک آپ نے اپنے لئے بنائے ہیں ہمارے لئے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مندر میں جو چڑھاؤا چڑھے گا اس پیسے سے آپ کے چناؤ پر خرچہ ہوگا، ہمیں مندر نہیں اچھی تعلیم چاہئے تاکہ نوجوان پڑھے اور دیش کی ترقی ہو، ہم گوبر کھانے موتر کھانے والے لوگ نہیں، ہمارے کسان جو اگائیں گے ہم وہی کھائیں گے، ہم ایسے نہیں ہیں جس تھالی میں کھائیں اس میں تھوکیں اور اسے میں چھید کردیں، ان کی طرح۔
سیاسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ بھارتی نوجوان نسل کے خیالات بتاتے ہیں کہ وہ مودی کے ہندوتوا نظریے کے خلاف ہیں، بھارتی لڑکی نے جو باتیں کی ہیں اس سے مودی اور اس کی انتہا پسند جماعت کی آنکھیں کھل جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی ریکارڈ 4ارب 91کروڑ 70لاکھ روپے کی ریکوری