منرل اینڈ مائنز بل کی اسمبلی

مہمند، منرل اینڈ مائنز بل کی اسمبلی فلور پر بھرپور مخالفت کرینگے، مشران

ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں حکومت کے اقدامات کے خلاف مشران کا ایک جرگہ ہوا جس میں مشران نے کہا کہ منرل اینڈ مائنز بل کی اسمبلی فلور پر بھرپور مخالفت کرینگے، 12 سال حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
احمد کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مہمند کی ویران سڑکیں ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، سید احمد شاہ باچا کا کہنا تھا کہ 26 مئی کو حکومت کے خلاف بھرپور جلسہ کرینگے۔
مشران کا کہنا تھا کہ مہمند کے غیور عوام پیپلز پارٹی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنے علاقے کو ترقی و خوشخالی کے راہ پر گامزن کریں گے، صوبائی حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ کیساتھ ساتھ بدامنی کو بھی فروع دیا گیا۔ان کاکہنا تھا کہ منرل اینڈ مائنز بل کی اسمبلی فلور پر بھرپور مخالفت کرینگے۔

مزید پڑھیں:  جنگی صورتحال : ایران اور عراق میں ہزاروں پاکستانی پھنس گئے