عمران خان نے پولی گراف ٹیسٹ

عمران خان نے پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے تیسری مرتبہ انکار کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے تیسری مرتبہ انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، جہاں تفتیشی ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنا تھا، تاہم عمران خان نے پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے تیسری مرتبہ انکار کردیا۔
سابق وزیراعظم کے انکار کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔ یاد رہے کہ لاہور پولیس3 روز سے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آرہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: گورنمنٹ کالج چوک میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے شہری جاں بحق