منہاج یونیورسٹی لاہور میں تقریب

پاک فوج کو خراج تحسین: منہاج یونیورسٹی لاہور میں تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی کے بعد پاک فوج کو خراج تحسین کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں منہاج یونیورسٹی لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، سٹوڈنٹس اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں تقریب میں پرچم کشائی اور پاکستان زندہ کے نعرے لگائے گئے، شرکاء نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تقریب شرکاء نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت کو منہ توڑ جواب دےکرافواج پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیا۔

مزید پڑھیں:  دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق محتاط ہونا چاہیے: خواجہ آصف