بونی تا تورکھو روڈ مکمل کرنے

اپرچترال: بونی تا تورکھو روڈ مکمل کرنے میں تاخیر پر لوگ سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: اپر چترال میں بونی تا تورکھو روڈ مکمل کرنے میں تاخیر پر لوگ سراپا احتجاج، سڑکوں پر نکل آ ئے، احتجاج کے باعث تورکھو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ مظاہرین نے تحصیل تورکھو میں مکمل شٹر ڈاؤن کر لیا ہے۔
بونی تا تورکھو روڈ مکمل کرنے میں تاخیر پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقہ میں تعلیمی ادارے بند اور دکانیں احتجاجا بند کردی ہیں، اس سڑک پر 2010 سے کام جاری ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو 15 سال میں 30 کلو میٹر روڈ مکمل نہ کرسکی، یہ ظلم ہے، مظاہرین نے شام تک مطالبات تسلیم کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی، اور ساتھ ہی وارننگ دی ہے کہ ڈیڈ لائن پورا ہونے کے بعد بونی میں سی اینڈ ڈبلیو دفتر تک احتجاجی ریلی نکالیں گے، اور سی اینڈ ڈبلیو دفتر بونی کا گھیراؤ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بل ادائیگی کے باوجود فاٹا سیکرٹریٹ کی بجلی منقطع، متعدد محکمہ جات کا نظام مفلوج