UNIV

صوبے کے ہر فرد کے عزت نفس اور بنیادی انسانی حقوق کا ہر صورت میں خیال رکھا جائیگا۔ائی جی ڈاکٹر ثنااللہ عباسی

مردان:جامعہ عبدالولی خان میں ضم شدہ اضلا ع میں پولیسنگ اورکورونا وبامیں پولیس کے کردار پر آن لائن لیکچرسے خطاب میں کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس روایات کی امین ہے ، صوبے کے ہر فرد کے عزت نفس اور بنیادی انسانی حقوق کا ہر صورت میں خیال رکھا جائیگا، لاک ڈاؤن کے دوران کورونا وباء سے 6پولیس افسران شہید ہو چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

آئی جی کا یونیورسٹی میں خطاب میں مزید کہنا تھا کہ وباسے 116سے زائد پولیس افسران و جوان متاثر ہوئے ہیں ، ضم اضلاع میں بہترین پولیسنگ نظام کا اجراء کیاگیاہے، 28 نئے تھانے اور پولیس لائنز پر کام امسال شروع کیا جائیگا، 29 ہزارلیویز اور خاصہ دار وں کا پولیس میں انضمام کا 90 فیصد کام ہوچکاہے، 2 ہزار سے زائدآسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں ہونگیں ۔

مزید پڑھیں:  ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر