قربانی سے پہلے بال یا ناخن کاٹنا

سوال
کیا قربانی سے پہلے بال اور ناخن کاٹ سکتے ہیں؟
جواب
قربانی کرنے والوں کے لیے ذی الحجہ کا چاند دکھنے کے بعد سے قربانی کرنے تک بال و ناخن نہ کاٹنا مستحب ہے، ممنوع نہیں ہے، پس اگر کسی نے بال یا ناخن قربانی سے پہلے کاٹ لیے تو گناہ گار نہ ہوگا، البتہ مستحب عمل کے ثواب سے محروم رہ جائے گا۔اور اگر بال یا ناخن کاٹے ہوئے چالیس دن یا اس سے زیادہ گزرچکے ہوں تو پھر بال /ناخن کاٹ لینے چاہییں۔ فقط واللہ اعلم
________________________________________
فتوی نمبر : 143909202019
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

مزید پڑھیں:  علمِ نجوم پر یقین رکھنا اور مستقبل کے حالات جاننے کا حکم