47318058 3097580163617716 4050231834611548160 n

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی ملاقات

اسلام آباد: ملاقات میں ڈاکٹرعطاءالرحمن بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے، ملاقات میں ملک میں تعلیم کے فروغ خصوصاً آن لائن تعلیم، طالب علموں کو دینی تعلیم اور سائنسی علوم کی جانب راغب کرنے اور جدید تعلیم کے حوالے سے بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان طالب علموں کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے روشن پہلوؤں، صحابہ کرام اور اسلامی تاریخ کے درخشاں باب سے روشناس کروانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 9 نکاتی ایجنڈا تیار

وزیراعظم نے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق طالب علموں کو سائنسی علوم حاصل کرنے کی ترغیب دینے کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈاکٹرعطاء الرحمن کو منصوبہ مرتب کرنے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اسکالرشپ دینے کی مربوط حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔