عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل

جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا ۔
ایوان صدر میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازنے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
خصوصی تقریب کا آغاز 8 بجے ہوا، جس میں ابتدا پر قومی ترانہ پڑھا گیا، پھر تلاوت قرآن مجید سے تقریب کو آگے بڑھایا گیا۔
تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ طور پر عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کو اعزاز سے نوازا، اس سے جنرل قبل عاصم منیر نے دونوں کو سیلوٹ پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے، ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں اور آج کی تقریب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف شاندار فتح حاصل کی، میں فیلڈ مارشل کی قیادت کا معترف ہوں۔ عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی حاصل کی، اس کے علاوہ فیلڈ مارشل عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان روابط کا کردار بھی ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھرپور جواب دے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، کشیدہ صورت حال میں فیلڈ مارشل کا عزم مثالی تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وطن عزیز کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملکی خودمختاری اور سلامتی کیلیے ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ مجھے سید عاصم منیر کو آرمی چیف سے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا قابل فخر لمحہ ہے جبکہ مجھے اس کی منظوری دینے کی بہت خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب اور دن فیلڈ مارشل کی قومی خدمات کے اعتراف کی شہادت دے رہا ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ معرکہ حق کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا۔
تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی،سروسز چیفس،وفاقی کابینہ کے ارکان،چاروں گورنرز،پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلی، غیرملکی سفرا اور اعلی سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں،ایرانی صدر